پیپلز پارٹی آئینی ترمیم پر مک مکا کی کوشش میں ہے، اسد قیصر

اسلام آباد: اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر مک مکا کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ عدلیہ کی آزادی بھی خطرے میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر مک مکا کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس ترمیمی پیکیج کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ آئین کے تحفظ کے لیے کھڑی ہو، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کچھ لین دین سے کام چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی عملی سیاست میں واپسی کا آغاز ہو سکتا ہے اگر وہ اس موقع پر کھڑی ہو جائے۔

انہوں نے عدلیہ کے بارے میں کہا کہ اگر ججز خود کھڑے نہیں ہوں گے تو عدلیہ آزاد نہیں ہو گی اور انصاف ناپید ہو چکا ہے۔ انہوں نے کے پی ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسی کارروائیاں فیڈریشن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

اسد قیصر نے حامد رضا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر بننے والے مقدمات کی مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے کیسز جلد مقرر کیے جائیں گے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں