پاکستان میری ٹائم ایکسپو میں عالمی سطح پر بحری صلاحیتوں کا اعتراف، 50 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دوسری چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور، جنید انوار چودھری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
ایکسپو میں 44 ممالک کے 178 نمائش کنندگان نے شرکت کی، جہاں پاکستان کی بحری صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھی اور عالمی وفود کی تعداد چھ گنا زیادہ رہی۔
پائمیک کے ذریعے دو سال میں 50 ارب ڈالر کے معاہدے ممکن ہوئے جبکہ چار روزہ تقریب میں 76 ارب روپے کے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے ہوئے۔













