سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے حامد رضا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، ان کے مطابق حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔
حامد رضا کو پشاور سے فیصل آباد جاتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے حساس ادارے پر حملے کے مقدمات میں 108 افراد کو مختلف سزائیں سنائیں، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل شامل ہیں، جبکہ فواد چوہدری اور زین قریشی کو بری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ حامد رضا ستمبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔













