نیویارک کا نیا میئر ظہران ممدانی؛ تبدیلی کی علامت

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کا انتخاب جیت کر نئی تاریخ رقم کی، عوامی طاقت اور اتحاد کی جیت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک میں ظہران ممدانی نے میئر کے طور پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔ 34 سالہ ممدانی کی جیت کو نہ صرف سیاسی تبدیلی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ امید، اتحاد اور عوامی طاقت کی جیت بھی ہے۔

ظہران ممدانی نے اپنی فتح کے بعد خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی ان کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ہے جس نے بہتر مستقبل کا خواب دیکھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیویارک کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، اور مستقبل بھی انہی کے اختیار میں ہے۔

اپنے خطاب میں ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “ڈونلڈ ٹرمپ، چونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ یہ سب دیکھ رہے ہیں، تو میرے پاس آپ کے لیے صرف چار الفاظ ہیں، ”ٹرن دا والیوم اپ“۔ ان کے اس جملے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ظہران ممدانی نے اپنے والدین کے لیے گہری محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”میں جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین کی وجہ سے ہوں۔“ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت نیویارک کو سب کے لیے قابلِ رہائش بنانے کے وعدے پر قائم رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک نے ثابت کر دیا کہ جب عوام متحد ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی صرف سیاست کی نہیں بلکہ سوچ کی بھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں