پنجاب میں سکھ برادری کا استقبال اور محبت کا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک کے جنم دن پر خیرمقدم کہا اور محبت و اخوت کا پیغام دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گورو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو پنجاب آمد پر خیرمقدم کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار تھے اور انہوں نے معاشرتی امن، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیم دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والے ہر شہری کے لیے مساوی سہولتوں اور حقوق کو یقینی بنایا جا رہا ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو امن و رواداری کی مثال بنانا ہے اور گورو نانک نے محبت، ہمدردی اور انسانیت کا درس دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کرتارپور میں ہونے والی بیساکھی میلے میں شرکت کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ سکھ برادری کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں