ایف بی آر نے مینول انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ کی تاریخ 30 نومبر تک بڑھا دی اور خصوصی سہولیات کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے مینول طریقے سے جمع کرانے والوں کے لیے ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ 30 نومبر تک بڑھا دی ہے۔
ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بھر میں ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کو آن لائن نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایف بی آر نے اس سال سے مینول ریٹرن فائلنگ کو ختم کر دیا ہے، لیکن مینول ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس فائلرز کو آن لائن نظام سے ہم آہنگ ہونے میں مشکلات کے پیش نظر خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیلز قائم کیے گئے ہیں جو مینول ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان کو قانونی اور تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔













