بابا گرونانک کے جنم دن پر ننکانہ صاحب میں عام تعطیل کا اعلان، تقریبات جاری

بابا گرونانک کے 556 ویں جنم دن پر ننکانہ صاحب میں 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں گوردوارہ جنم استھان میں تقریبات جاری ہیں اور بھارتی سکھ یاتری بھی شرکت کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ننکانہ صاحب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بابا گرونانک کے 556 ویں جنم دن کے موقع پر ضلع ننکانہ صاحب میں 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ 5 نومبر کو ضلع کے تمام سرکاری ادارے، اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ دوسری جانب بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہیں۔

بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ کے راستے ننکانہ صاحب پہنچیں گے اور مذہبی رسومات میں حصہ لیں گے۔ مرکزی تقریب کل منعقد ہوگی جس میں نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔ تقریبات میں ملکی و غیر ملکی یاتری بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں