لاہور ہائی کورٹ نے واہگہ بارڈر خودکش حملہ کے تین مجرموں کو بری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے ناکافی شواہد کی بنا پر واہگہ بارڈر خودکش حملہ کے تین مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر انہیں بری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے کے تین مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر انہیں بری کر دیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر حسین اللہ، حبیب اللہ اور سید جان عرف گجنی کی اپیلیں منظور کر لیں۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس دہشت گردی کے واقعے میں 55 شہری شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے، اور ملزمان کو کسی رعایت کا مستحق نہیں قرار دیا۔ تاہم، وکلا کے دلائل کے مطابق، اپیل کنندگان کو ناحق نامزد کیا گیا اور مقدمے میں سہولت کاری کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے 2020 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مجرموں کی بریت کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ واہگہ بارڈر خودکش حملہ کا مقدمہ تھانہ باٹاپور میں درج کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں