شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مفاہمت یا مزاحمت پر واضح موقف پیش کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ بات چیت، مفاہمت اور مزاحمت کے حوالے سے اپنا واضح موقف پیش کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے، اسی پر عمل کیا جائے گا۔
عمران خان نے سابقہ قیادت کے فارمولے کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ تھے، فیصلے کا اختیار بھی انہی کو ہوگا۔













