پاکستان میں اکتوبر کے دوران سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی

پاکستان میں اکتوبر کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے گزشتہ دس سال کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی، جس کے دوران 355 دہشتگرد مارے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
[اسلام آباد]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے اکتوبر کے مہینے میں دہشتگردوں کو گزشتہ دس سال کی سب سے بڑی شکست دی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق اس ماہ کے دوران 355 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیوں نے دہشتگرد نیٹ ورکس کی کمر توڑ دی۔

اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر میں دہشتگردی کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، ستمبر میں دہشتگرد حملوں کی تعداد میں 52 فیصد کمی آئی، جو ظاہر کرتی ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں امن کے قیام کے لیے اپنی قربانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں