پنجاب میں سموگ کی شدت، لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار، بارش کی توقع

پنجاب میں شدید سموگ کی صورتحال میں لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا، محکمہ موسمیات نے بارش کی توقع ظاہر کی ہے جو آلودگی میں کمی لا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب شدید سموگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کی توقع ہے جو آلودگی میں کمی لا سکتی ہے۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 372 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جیسے رائیونڈ میں 587، گلبرگ 581، لوئر مال 552 اور ڈی ایچ اے میں 478 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ آج اور کل وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے جس سے آلودگی میں کمی آئے گی۔

پنجاب کے دوسرے شہروں میں گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 280، ملتان 210، سیالکوٹ 184، فیصل آباد 251 اور پشاور 196 ریکارڈ ہوا ہے۔

پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، متعدد صنعتی یونٹس کو منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔ 41 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز فعال کر دیے گئے ہیں، جبکہ ڈرون سکواڈز تعینات کر دیے گئے ہیں اور سموگ فری زونز قائم کیے گئے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صاف فضا ہر شہری کا حق ہے اور حکومت سموگ کے مستقل خاتمے کے لیے پائیدار اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں