بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے، جس میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جانا چاہیے، جبکہ ان کے کیس کو بلا وجہ نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا کہ ان کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے نیب کو بھی اس کیس میں فریق بنایا ہے۔













