پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد بجلی صارفین پر اضافی ڈیوٹی عائد

پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر اضافی بجلی ڈیوٹی عائد کر دی، گھریلو صارفین مستثنیٰ رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر فی یونٹ 4 پیسے بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جو کہ پنجاب اسمبلی سے بغیر کسی کمیٹی کو بھیجے منظور کر لیا گیا۔

ترمیمی بل کے مطابق، 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور تمام گھریلو صارفین کو اس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ تاہم، 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

نیشنل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے وصول کی جائے گی، جبکہ نجی بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے یہ ڈیوٹی الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے لی جائے گی۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں