لیاقت پور کے 22 علاقے سیلاب کے باعث آفت زدہ قرار

لیاقت پور کے 22 علاقے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں، نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لیاقت پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں لیاقت پور کے 22 علاقے آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔

پنجاب بورڈ آف ریونیو اور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس میں بیٹ سوئی، بیٹ اللہ وسایا، بیٹ دیوان، بیٹ پرارہ، بیٹ بھٹو، بیٹ امام بخش ماچھی، بیٹ بلوچ، بیٹ احمد، بیٹ بھتڑ، اور چکر نوروالا سمیت دیگر علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں، طیب بلوچ، غفور آباد، رقبہ پیر محسن شاہ، چک جنڈوڈایا، حیات ماچھی، مددولت شاہ، نوروالا، فخرآباد، ٹبی جھلن، بانہ رویہ، بخشو بھٹر اور جھوک گلاب شاہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے اقدامات تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں