حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی

حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں جس میں مختلف اہم نکات پر بات چیت ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھا دیے ہیں۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، جس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، آئی پی پی، اے این پی اور جے یو آئی ایف شامل ہیں۔

حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات جیسے آرٹیکل 243 میں ترمیم، ایجوکیشن کو وفاق میں واپس لانے، آئینی عدالت کے قیام اور دیگر امور پر بات چیت کا آغاز کیا ہے۔

نیز این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن کے معاملات بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں