پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی، نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج حتمی قرار
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تبدیلی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3965 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں یہ تبدیلیاں عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہیں۔













