اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی ہے جسے وزیرِ خزانہ کو ارسال کیا گیا ہے، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث حکومتِ پاکستان آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ یہ سمری وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جا چکی ہے اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ یکم نومبر کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جو 15 نومبر تک کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے اثرات بھی اس سمری میں شامل کیے گئے ہیں۔













