کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کے نیچے آ کر نوجوان جاں بحق، مشتعل ہجوم نے ڈمپر جلا دیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے علاقے رام سوامی نشتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کے نیچے آ کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو نذرآتش کر دیا۔
حادثے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور غصے میں آ کر ڈمپر کے شیشے توڑ ڈالے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔













