27 ویں ترمیم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزارت عظمیٰ کا سنہری موقع: فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے، اور ملک کو آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع موجود ہے۔

فیصل واوڈا نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں ترمیم کی پیش گوئی پہلے ہی کی تھی، جو اب باآسانی منظور ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینز کا کام قانون سازی ہے اور اگر 77 سال کے سیاستدان کام کر سکتے ہیں تو ججز، پولیس اور فوج میں بھی ایسا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بعد 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں غیر متعلقہ ہو جائیں گی اور ملک کو آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری سیاسی چالوں کے بڑے ماہر ہیں اور اس وقت بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے سکیورٹی معاملات اور ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم پر بھی زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں