لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے پر تقریب کا انعقاد

لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں کی مشکلات اور آزادی صحافت کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر لاہور پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف صحافیوں اور حقوق کے علمبرداروں نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت سینئر صحافی حسین نقی نے کی جبکہ پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی، سہیل وڑائچ، انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے نائب صدر راجہ اشرف، اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل اور پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

حسین نقی نے کہا کہ صحافیوں کو آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی اور پاکستان میں صحافیوں کی مارشل لاء اور میڈیا پابندیوں کے خلاف تاریخی جدوجہد کو سراہا۔ ارشد انصاری نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت کو اس کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

تقریب میں دیگر مقررین نے بھی صحافیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور آزادی اظہار کے تحفظ پر روشنی ڈالی۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے نائب صدر راجہ اشرف نے کہا کہ ایچ آر سی پی ہمیشہ انسانی حقوق اور آزادی صحافت کے مسائل پر صحافیوں کے ساتھ ہے۔

تقریب میں پی ایف یوجے کے ممبر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے یونین کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

دیگر متعلقہ خبریں