سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم سے آلودہ پانی کی فراہمی کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم سے آلودہ پانی کی فراہمی کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ واپڈا کے وکیل احسن رضا نے عدالت کو بتایا کہ خانپور ڈیم 5 ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے، اور اس کے اردگرد 326 کشتیاں چلائی جا رہی ہیں جو آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے اصول طے کرنے کا کہا، جبکہ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ موٹر بوٹس چلانے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم اور محسن نقوی کی ملاقات میں عمان و ایران کے دورے پر تبادلہ خیال
جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ بغیر اجازت کشتیاں کیسے چلائی جا سکتی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دائر کی گئی تھی اور خانپور تحصیل بننے کے بعد حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے آلودگی کے متبادل حل کے بارے میں پوچھا جس پر وکیل نے بتایا کہ الیکٹرک کشتیاں استعمال کی جا سکتی ہیں تاکہ آلودگی نہ پھیلے۔













