فیصل آباد میں پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی

فیصل آباد کے قریب موٹروے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے دو اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پولیس کی وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملتان پولیس کے اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں