پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، وزیراعظم کے نام پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جب کہ وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام پر اختلافات برقرار ہیں اور پارٹی قیادت پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ ختم کرنے میں ناکام رہی۔
پارلیمانی پارٹی کے مختلف دھڑے سردار یعقوب، لطیف اکبر اور چودھری یاسین کے حمایت یافتہ ہیں اور اپنے امیدوار کی حمایت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔
پارٹی قیادت پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کے نام پر قائل نہ کر سکی اور اب قیادت نے وزیراعظم کے نام کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار لے لیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرے گی اور مظفر آباد میں وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔













