محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے

پاکستانی کھلاڑی محمد آصف قطر کے دوحا میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دوحا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کھلاڑی محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں پیر سے شروع ہو رہی ہے۔

چیمپئن شپ کے دوران عالمی سطح کے بہترین اسنوکر کھلاڑی 3 نومبر سے 13 نومبر تک مقابلہ کریں گے، جہاں ہر فریم میں عزم و ہنر کی کہانی رقم ہوگی۔

پاکستانی اسکواڈ میں محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔ قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں