آئی ایم ایف کی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کا اجلاس دسمبر میں متوقع

آئی ایم ایف کا دسمبر میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں منعقد ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے، جو کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ جاری قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں