او آئی سی سی آئی کی 2025 کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد 73 فیصد تک بڑھ گیا ہے، جو 2023 میں 61 فیصد تھا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی 2025 کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ کر 73 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
سروے کے مطابق تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کو مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے قابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔ سروے میں بتایا گیا کہ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تھی جبکہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطمئن ہیں۔
او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بین الحکومتی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت آئی ٹی، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش شعبے قرار دیے گئے ہیں۔













