پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق، استنبول میں مذاکرات مکمل

پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے، استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات مکمل ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

استنبول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے اتفاق کر لیا ہے۔ ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں اجلاس منعقد کیے جن کا مقصد پہلے سے طے شدہ جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا۔ یہ جنگ بندی 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں طے پائی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے اور اس کے عملدرآمد کے مزید طریقہ کار پر غور کے لیے 6 نومبر 2025 کو استنبول میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

فریقین نے ایک مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جو امن کے تسلسل کو یقینی بنائے گا اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سزا عائد کرے گا۔ مشترکہ اعلامیے میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی کے کردار کو سراہا گیا اور پائیدار امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں