آزاد کشمیر وزیراعظم کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی میں اختلافات، وفاق کی تشویش

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی قیادت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جس پر وفاقی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی قیادت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جس پر وفاقی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی ایک شخصیت چودھری یاسین کو جبکہ دوسری فیصل راٹھور کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے۔ اگر یہ ڈیڈلاک برقرار رہا تو لطیف اکبر کا نام بھی سامنے آ سکتا ہے۔ اس معاملے کو صرف پیپلز پارٹی ہی دیکھ رہی ہے۔

وفاقی وزراء کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر حکومت عملی طور پر کام چھوڑ چکی ہے، جس کے باعث وہاں سیاسی و انتظامی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو جلد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا انتخاب کرنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئے قائدِ ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں