راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف مسلسل عدم پیشی پر چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کو طلب کیا تھا، مگر وہ اور ان کے وکلا پیش نہ ہو سکے۔
عدالت میں دیگر ملزمان اور استغاثہ کے گواہان موجود تھے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔ نادرا نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔
احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والے ملزم عارف خان کے مچلکے پیش نہ کرنے پر عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔













