عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، وقت ختم

عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا، لیکن کسی پارٹی رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے لیکن ملاقات کا وقت ختم ہونے پر انہیں واپس جانا پڑا۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق وہ عمران خان سے ملاقات کی امید میں آئے تھے، مگر مقررہ وقت کے ختم ہونے پر انہیں مایوسی کے ساتھ واپس جانا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں