مولانا فضل الرحمان نے ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی دعوے پر سوال اٹھایا اور فلسطین کی آزادی کو امت مسلمہ کی منزل قرار دیا۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹرمپ یا اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں اور فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہئے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔













