ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج کو حتمی قرار دے دیا گیا، کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج کو حتمی قرار دے دیا گیا ہے۔
سی ای او ایس ٹی ایس نے کہا ہے کہ عارضی نتائج میں کوئی غلطی نہیں پائی گئی، اس لیے انہیں ہی حتمی نتائج مانا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لیے وسیع کریک ڈاؤن
رواں سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، جس میں ڈینٹسٹری کے لیے 50 فیصد اور ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد نمبرز پاس ہونے کے لیے ضروری تھے۔
سندھ بھر میں 14 ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد اور 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرز حاصل کیے۔
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ نے سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لی اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔
ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے۔













