پی ٹی آئی نے آئین کی خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی بنائی اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے اصلاحات کو ضروری قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق، اس کمیٹی کا مقصد آئین کی تمام خامیاں دور کرنا اور اسے دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق بنانا ہے۔
اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے اصلاحات کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، ڈاکٹر عارف علوی، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق، جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری کی جائے گی۔















