مسٹر یونیورس میں واپڈا کے محمد حمزہ کی تاریخی کامیابی؛ مینز فیزیک میں طلائی تمغہ

واپڈا کے محمد حمزہ نے سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ میں مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسٹر یونیورس میں واپڈا کے محمد حمزہ کی تاریخی کامیابی؛ مینز فیزیک میں طلائی تمغہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) واپڈا کے محمد حمزہ راجا نے سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ میں مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

یہ چیمپیئن شپ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام ہوئی، جس میں 26 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے۔ محمد حمزہ نے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔

محمد حمزہ راجا پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پرو کارڈ اور مینز فیزیک کیٹیگری کا مجموعی ٹائٹل جیتا ہے۔

واپڈا اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے محمد حمزہ کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ لمحہ پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔

یاد رہے کہ واپڈا اسپورٹس بورڈ پاکستان میں کھیلوں کی ترویج اور ٹیلنٹ کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں