اسرائیل نےایرانی حملوں میں ہونے والے نقصان کی تصدیق کر دی

ایران کے حملوں میں اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں نقصان کی تصدیق کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملے، اسرائیل نے نقصان کی تصدیق کی

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے نقصان کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن صادق کی 94ویں لہر میں جنوبی، وسطی اور شمالی اسرائیل کے فوجی و صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں کمانڈرز کے ٹھکانے اور فوجی یونٹس بھی شامل تھے۔

حملوں میں خرمشہر، خیبر شکن اور عماد میزائل استعمال ہوئے، جو گائیڈڈ وارہیڈز اور متعدد پروجیکٹائلز سے لیس تھے، ساتھ ہی تباہ کن ڈرونز بھی شامل تھے۔

اسرائیلی فوج نے وسطی علاقے میں میزائل گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ویڈیوز میں حزب اللّہ کے حملے کے دوران زخمی فوجیوں کی فرار ہوتی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جو واقعے کی شدت کو ظاہر کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں