ایران جنگ، پٹرول کی دوگنی قیمت میں ٹیکس کتنے ہیں؟

ایران تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کی پٹرولیم لیوی میں اضافے سے قیمت دوگنی ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران تنازع، پٹرول کی دوگنی قیمت کا سبب کیا؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیچھے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خاص طور پر ایران تنازع اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

موجودہ صورتحال کے تحت پٹرول کی بنیادی قیمت 245 روپے فی لیٹر بنتی ہے، مگر حکومت کی جانب سے مختلف لیویز اور ٹیکسز شامل کرنے کے بعد یہ قیمت 458.41 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (PDL) میں 105 روپے سے 160 روپے تک کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے 80 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے باوجود قیمت عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ زرعی اور صنعتی شعبوں پر بھی پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پٹرولیم لیوی حکومت کے لیے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے اور یہ لیوی بجٹ کا مالی خسارہ کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، جس سے عوام پر براہِ راست مالی بوجھ پڑتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں