خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرول سبسڈی کے لیے احساس فیول سپورٹ سکیم کا آغاز کر دیا، رجسٹرڈ موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو ماہانہ 2000 روپے معاونت دی جائے گی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرول سبسڈی کے لیے احساس فیول سپورٹ سکیم شروع کر دی ہے۔
اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو ماہانہ 2000 روپے فیول سپورٹ مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اسکیم کے لیے درخواست دہندہ کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی ہونا شرط ہے، رجسٹریشن ٹرانسفر مکمل ہو اور غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر گاڑی اہل نہیں ہوگی۔
رجسٹریشن کا عمل 6 اپریل سے شروع ہوگا، عوامی سطح پر اس سکیم کی اہمیت کو سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔















