اہلِ غزہ کی بیچارگی عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مریم نواز

مریم نواز نے عالمی یوم ضمیر پر کہا کہ اہلِ غزہ کی بیچارگی عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اور امن کے لیے ضمیر کی آواز سننا ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز، عالمی یوم ضمیر پر اہلِ غزہ کی بیچارگی پر تشویش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر کہا ہے کہ اہلِ غزہ کی بیچارگی عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی عالمی ضمیر پر 7 دہائیوں سے دستک دے رہا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہر ملک کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔ یہ دن ہمیں بنیادی آزادی کے احترام کے اصولوں پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ انسانی فلاح وبہبود کے لیے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔

مریم نواز نے 2026 کے عالمی یوم ضمیر کا تھیم ‘بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں انسانیت کی بقاء کے لیے زندہ ضمیر کی ضرورت پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی یوم ضمیر اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں