خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، 105 زخمی، 442 مکانات کو نقصان، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق اور 105 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 442 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 382 جزوی اور 60 مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ متاثرین کو جلد امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 6 سے 9 اپریل تک جاری رہ سکتی ہیں۔ پیسکو نے بتایا کہ متاثرہ فیڈرز کو بحال کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔















