ثمر خان نے 300 کلومیٹر طویل آرکٹک چیلنج کامیابی سے مکمل کیا، پاکستان کی پہلی ایتھلیٹ بن گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان کی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے آرکٹک مہم میں نمایاں کارنامہ سر انجام دیا۔ انہوں نے 300 کلومیٹر طویل فیل راؤن پولر چیلنج کامیابی سے مکمل کیا۔
یہ مہم سوئیڈن سے ناروے تک تھی، جو ڈاگ سلیج کے ذریعے مکمل ہوئی۔ اس دوران منفی درجہ حرارت اور برفانی ہواؤں کا سامنا رہا۔
ثمر خان پہلی پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے یہ مشکل مہم سر کی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر ملک بھر میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
ثمر خان نے کہا کہ یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو ان کی صلاحیتوں پر شک کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کیا۔
یاد رہے کہ ان کی یہ کامیابی دنیا بھر میں خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک متاثرکن مثال بن گئی ہے۔















