لاہور قلندرز، کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرزان کی ملاقات شاہین آفریدی سے ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور قلندرز، کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کینسر میں مبتلا بچے فرزان کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرزان پچھلے 4 سالوں سے ٹیومر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور لاہور قلندرز کا بڑا مداح ہے۔

فرزان نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ بچے کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالا سے ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بتایا کہ بچے کا پیغام موصول ہوا ہے اور اسے میچ میں مدعو کیا جارہا ہے تاکہ وہ شاہین آفریدی سے ملاقات کر سکے۔

انتظامیہ نے بچے کو خوش کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پاکستان کی معروف کرکٹ فرنچائز ہے اور وہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں