ملتان میں رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 ہلاک، 14 زخمی

ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملتان، رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 ہلاک، 14 زخمی

ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مظفرگڑھ روڈ پر ایک مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو کے مطابق، حادثے میں رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک ہے، جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 14 افراد نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں