اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف، حزب اللہ کی طاقت سے فوج حیران

اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 10 ہزار راکٹ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف، حزب اللہ کی طاقت سے فوج حیران

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی فوجی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

اسرائیل کے فوجی کمانڈر رفی میلیو ماسگب نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس تقریبا 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رفی میلیو ماسگب نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے بارے میں جو سوچا گیا تھا، حقیقت اس سے کہیں زیادہ مختلف ہے۔

دوسری جانب، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لئے جہنم بن جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط بھیجا ہے، جس میں حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں