کراچی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ایک کمسن لڑکا اور ایک سائیکل سوار شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شہر میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ سچل کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے سائیکل سوار کی موت واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں 10 ویلر ٹرک کی ٹکر سے 6 سالہ احمد جاں بحق ہوا۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی لڑکا راہگیر تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی تعداد میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔















