اسلام کوٹ سے حیدرآباد جانے والی مسافر کوچ لوٹ مار کا شکار، تین مسافر زخمی

اسلام کوٹ سے حیدرآباد جانے والی مسافر کوچ میں مسلح افراد کی لوٹ مار سے تین مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس تفتیش جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام کوٹ سے حیدرآباد کوچ لوٹ مار، تین مسافر زخمی

اسلام کوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام کوٹ سے حیدرآباد جانے والی مسافر کوچ میں مسلح افراد نے لوٹ مار کی۔ واردات حیدرآباد-میرپورخاص روڈ پر پیش آئی جس میں تین مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، سات ملزمان میرپورخاص سے کوچ میں سوار ہوئے اور ٹنڈوالہیار کے قریب اسلحہ نکال کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ انہوں نے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔

لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ملزمان ٹنڈوجام کے قریب کوچ رکوا کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ مسافروں نے تھانہ راہوکی پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری جلد یقینی بنانے کے احکامات بھی دیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں