ایران نے امریکی ایف 35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا، پائلٹ کی تلاش میں امریکی اور ایرانی فورسز سرگرم۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران نے سرحدی صوبے کی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے بعد گمشدہ پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی اور ایرانی فورسز سرگرم ہو گئی ہیں۔ امریکا نے تاحال واقعے کی تصدیق نہیں کی، مگر بین الاقوامی میڈیا نے ایران کے سرحدی علاقوں میں امریکی فضائیہ کی تلاش کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان کے مقامی دفاعی نظام نے ایف 35 طیارہ سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا، مگر تصدیق نہیں ہو سکی۔
امریکی افواج نے پائلٹ کے زندہ ہونے کے امکان کے تحت اسے تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سی 130 طیارے کی مدد سے کارروائی جاری ہے، مگر تاحال بے نتیجہ ہے۔
کچھ رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد پائلٹ نے ایجیکٹ کر کے ایرانی حدود میں لینڈ کیا۔ تسنیم نیوز کے مطابق پائلٹ جنوب مغربی ایران کے صوبے میں ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی مسلح افواج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر امریکی پائلٹ ملے تو بدسلوکی نہ کریں۔ میڈیا پر پائلٹ کو ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔













