ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھول کر تیل پر قبضہ ممکن ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھول کر تیل پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑے وقت میں ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں اور ایرانی تیل لے کر بڑا منافع کما سکتے ہیں۔
ان کے مطابق یہ جگہ دنیا کے لیے خام تیل کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا میں فراڈ بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے، اور جے ڈی وینس اس کی تحقیقات کریں گے، خاص طور پر ڈیموکریٹ ریاستوں میں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کئی ریاستوں میں ٹیکس دہندگان کے پیسے کی چوری ہو رہی ہے، اور لاس اینجلس میں چھاپے شروع ہو چکے ہیں۔












