پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع ممکن نہیں، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی مشکلات کا اظہار کیا، ان کے مطابق یہ اضافہ عوام کی کمر توڑ رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی، پیٹرول قیمت میں اضافے پر عوامی مشکلات کا اظہار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ان کی پرانی ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی اور صرف توانائی کی بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تھی، جو وزارت اطلاعات کی درخواست پر تیار کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول 137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں