کراچی، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ

پٹرول کی قیمت بڑھنے سے کراچی میں سفر مہنگا ہوگیا، موٹر سائیکل سواروں کا ماہانہ خرچ 4500 روپے بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرول کی قیمت میں اضافہ، کراچی میں سفر مزید مہنگا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد کراچی میں رکشے اور موٹرسائیکل سواروں نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کا یومیہ فیول خرچ 150 روپے بڑھ گیا جس سے ان کے ماہانہ اخراجات میں 4500 روپے کا اضافہ ہوا۔

رکشہ ڈرائیوروں نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 6 سیٹر رکشہ کے کرایے میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹرسائیکل سوار سعود شاہد نے کہا کہ روزانہ دو لیٹر پٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یومیہ 280 روپے کا اضافی خرچ آ رہا ہے۔ زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کے بجٹ میں 8400 روپے ماہانہ اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول پمپ انچارج عبدالرحمن نے بتایا کہ اب موٹر سائیکل سواروں کو کم ازکم 200 سے 250 روپے کا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے۔ جبکہ نجی شعبے کی ملازم ماہین افتخار نے کہا کہ کرایے میں اضافہ کے بعد یومیہ خرچ 150 روپے بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے افراد پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے، اور حکومت ریلیف کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں