سندھ حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کے لیے مالی سبسڈی کا اعلان

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے کی مالی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ حکومت، موٹر سائیکل مالکان کے لیے مالی سبسڈی کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل مالکان کے لیے سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول پمپس پر سستا ایندھن فراہم کرنا ممکن نہیں تھا، اس لیے حکومتِ سندھ نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست رقم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتِ سندھ کے مطابق اس سبسڈی کے لیے دو اہم شرائط ہیں: موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور فعال بینک یا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

یہ سبسڈی ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت کے حساب سے دی جائے گی۔ اس کے تحت وہ شہری جن کی موٹر سائیکل ان کے نام پر نہیں، وہ بغیر کسی فیس کے اسے اپنے نام منتقل کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سبسڈی پروگرام کا ابتدائی دورانیہ ایک ماہ کے لیے ہے، جس کے بعد کامیابی اور شفافیت کا جائزہ لے کر توسیع کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں